اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

منشا پاشا اور صرحا اصغر کی ڈانس ویڈیو کے چرچے

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(ویب ڈیسک) مقبول اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی جانب سے شیئر کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر شائقین نے ان کی تعریفیں بھی کیں۔

دونوں اداکاراؤں نے انسٹاگرام پر کچھ دن قبل مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈانس ویڈیو میں منشا پاشا نے سفید ٹی شرٹ اور گلابی پینٹ جب کہ صرحا اصغر نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے اور دونوں کو میوزک پر ایک جیسے ڈانس سٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کوئی خاص کیپشن نہیں لکھا، تاہم اس کے باوجود ان کی ویڈیو شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی اور اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

دونوں کی ڈانس ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں، تاہم بعض مداحوں نے منشا پاشا کے مقابلے میں صرحا اصغر کے ڈانس اور توانائی کی تعریفیں کیں۔

دونوں اداکاراؤں نے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں دونوں پہلے میک اپ روم میں جانے کے لیے لڑتی اور بعد ازاں کام کے دوران دوستوں کی طرح ملتی دکھائی دیں۔

مداحوں نے اداکاراؤں کی میک اپ کے وقت لڑنے اور بعد ازاں کام کے دوران دوستوں کی طرح پوز دینے کی ویڈیو پر بھی کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے