اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نمرہ خان نے لڑکیوں کو سہارا دینے والے مردوں سے خبردار کردیا

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(لاہور نیوز) اداکارہ نمرہ خان نے کہا ہے کہ نوجوان لڑکیوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ سہارا دینے والا یا برے وقت میں کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

نمرہ خان نے حال ہی میں دنیا نیوز کے مزاحیہ پروگرام مذاق رات میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ایک حادثے کے دوران ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، تب انہیں دوسروں کی محتاجی کا احساس ہوا تھا اور سب سے بری جسمانی محتاجی ہوتی ہے، جب انسان ہر کام کے لیے دوسروں کا محتاج بن جاتا ہے۔

ان کے مطابق اس وقت انہیں واش روم جانے کے لیے بھی دوسروں کے سہارے کی ضرورت پڑتی تھی اور بعض اوقات کوئی بھی ان کے آس پاس نہ ہوتا تھا، تب انہیں مجبوری اور دوسروں کے آگے محتاج ہونے کا احساس ہوتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں نمرہ خان نے کہا کہ ٹوٹے دل کا کوئی علاج نہیں ہوتا، ٹانگ ٹوٹنے کی پھر بھی دوائی مل جاتی ہے۔

انہوں نے دل کے ٹوٹنے پر مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ جب کسی خاتون کا دل ٹوٹتا ہے تو فوری طور پر سہارا دینے کے لیے دوسرا مرد آجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دل کے ٹوٹنے کی وجہ سے سہارا دینے والا شخص یا کاندھا دینے والا مرد اچھا لگتا ہے، اس وقت ان کے کاندھے پر سر رکھ کر سکون محسوس ہوتا ہے۔

نمرہ خان کے مطابق تاہم لازمی نہیں کہ ہر سہارا دینے والا شخص بھی اچھا ہو اور آج کل کی لڑکیوں کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ کاندھا دینے والا ہر مرد اچھا نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ لڑکوں کو وہ کچھ نہیں کہیں گی، کیوں کہ لڑکے ہی تو سہارا بن کر آتے ہیں اور دھوکا بھی دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے