اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہراسانی کے بڑھتے واقعات ،سحرخان نے اپنی حفاظت کا بندوبست کر لیا

21 Aug 2024
21 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اپنی حفاظت کے لیے 'ٹَیزر' خرید لیا۔

انسٹاگرام ریل پر ایک پوسٹ میں اداکارہ سحر خان کا کہنا تھا کہ ان دنوں ہراسانی کے واقعات بہت بڑھ چکے ہیں، اس لیے وہ تمام لڑکیوں پر زور دیتی ہیں کہ وہ اپنی حفاظت کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں ۔

سحر خان نے بتایاکہ انہوں نے اپنے دفاع کے لیے ٹَیزر خریدا ہے۔ اداکارہ نے لڑکیوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی حفاظت کے لیے ٹَیزر یا کوئی اور ایسا آلہ اپنے ساتھ رکھیں جس کی وجہ سے آپ خود کو محفوظ سمجھیں۔

ٹَیزر کے حوالے سے سحر خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مناسب قیمت میں آن لائن مل جاتا ہے۔

ہراسانی کے بڑھتے واقعات سے پریشان سحرخان نے اپنی حفاظت کیلئے ٹَیزر خریدلیا

اداکارہ نےکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی بہنوں کو بھی یہ کہا ہے اور آپ لوگوں کو بھی یہی کہہ رہی ہوں کہ اپنی حفاظت کا خیال رکھیں، یاد  رکھیں ایسے لوگ بزدل ہوتے ہیں، ہمیں اپنے تحفظ کے لیے تیار  رہنا چاہیے۔

سحر خان نے اپنی دوسری ریل میں ٹَیزر کی تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ ٹَیزر  ایک ایسا آلہ ہے جو کہ عموماً خواتین اپنے دفاع کے لیے رکھتی ہیں، یہ آلہ تیز کرنٹ کے شاک سے مجرموں کو قریب آنے سے باز رکھتا ہے۔ اسے اکثر مغربی ممالک کی پولیس بھی مجرموں کو قابو کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے