20 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے نئی ریونیو جنرل پالیسی متعارف کرا دی۔
پنجاب یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے مطابق طلبہ اب مفت ڈگری حاصل نہیں کرسکیں گے۔ اپنی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کے ہر طالب علم کو 6 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مفت ڈگری کے حصول کی سہولت واپس لے لی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے لئے زیادہ آمدنی پیدا کرنے کے لئے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔