اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عبوری چارج ڈاکٹر جاوید کو دینے پر جواب طلب

20 Aug 2024
20 Aug 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کاعبوری چارج ساہیوال یونیورسٹی کے وی سی کو دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کاعبوری چارج ساہیوال یونیورسٹی کے وی سی کو دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کی، یونیورسٹی پروفیسرز کے وکیل چودھری محمد آصف شہزاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عہدہ خالی تھا، ساہیوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو اوکاڑہ یونیورسٹی کے عبوری وی سی کا عہدہ دے دیا گیا۔

چودھری محمد آصف شہزاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرو وائس چانسلر کی موجودگی میں دوسری یونیورسٹی کے وی سی کو عہدہ دیا جانا غیر قانونی ہے۔

وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ساہیوال یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اختر کےعبوری چارج کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاں عدالت نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا عبوری چارج ڈاکٹر جاوید اختر کو دینے کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے