اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کن کن فنکاروں کوآئندہ سال'پرائڈ آف پرفارمنس ' سے نوازا جائے گا؟جانئے

17 Aug 2024
17 Aug 2024

(ویب ڈیسک) 2025 میں ‘پرائڈ آف پرفارمنس’ ایوارڈ سے نوازے جانے والے فنکاروں کےناموں کا اعلان کردیاگیا۔

رپورٹ کےمطابق رواں سال جشن آزادی کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ یہ سول ایوارڈز اگلے سال 23 مارچ کو یومِ پاکستان کے موقع پر دے جائیں گے۔

اس سال حکومتِ پاکستان نے شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے صرف تین فنکاروں کو ‘پرائڈ آف پرفارمنس’ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔پرائڈ آف پرفارمنس’ کے ایوارڈ کی فہرست میں پہلا نام معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کا نام ہے جو گزشتہ تین دہائیوں سے گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

اسی طرح پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کے کلاسیکل کامیڈی ڈرامہ ‘سونا چاندی’ میں چاندی کا کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ شیبا ارشد کو اگلے سال یومِ پاکستان کے موقع پر ‘پرائڈ آف پرفارمنس’ سے نوازا جائے گا جبکہ  ‘سونا چاندی’ میں سونا کا کردار نبھانے والے کامیڈین اداکار حامد رانا  کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی معروف ڈیزائنر ثنا ہاشوانی اور سفیناز منیر کو فیشن کی دُنیا میں خدمات سرانجام دینے پر اگلے سال حکومت پاکستان کی جانب سے ‘ستارہ امتیاز’ سے نوازا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے