17 Aug 2024
(لاہور نیوز) برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے برقعہ پوش کو گرفتار کر لیا گیا۔
کوٹ لکھپت پولیس نے دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزم کو شنگھائی پل پر موقع سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو برقعہ پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم علی رضا شاپنگ کے لیے آئی فیملیز کو ہراساں کر رہا تھا ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔