اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بجلی بلوں میں ریلیف عارضی نہیں مستقل ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نواز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے اعلان پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہو گا، یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے، دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی پیش رفت کرے۔

واضح رہے کہ صدر مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے 14روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان کیا ہے۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے 45ارب روپے مختص کیے ہیں ، ترقیاتی پیکیج کے فنڈز سے کٹوتی کرکے عوام کو ریلیف دیں گے، پنجاب حکومت کے مختلف شعبوں سے 45 ارب روپے نکال کر عوام کو ریلیف دیں گے، شہبازشریف بھی بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کریں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے