(لاہور نیوز) شہر کے دوبڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو گئے، ایل ڈی اے نے افتتاح کیلئے وزیراعلیٰ سے وقت مانگ لیا۔
سابق نگران دور میں شہر کے اہم داخلی و خارجی راستے پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے دو میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا، منصوبے مکمل کرنے کیلئے ایل ڈی اے کو بارہا ڈیڈ لائنز بھی دی گئیں۔
راوی برج توسیعی منصوبہ پی سی ون کی ڈیڈ لائن پر مکمل نہیں ہوا، منصوبہ مکمل کرنے کے لیے 30 جون 2024 کی ڈیڈ لائن تھی مگر افتتاح نہ ہونے کی وجہ سے راوی برج کو تاحال ٹریفک کے لئے نہ کھولا گیا۔
اسی طرح بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور کی تکمیل کے لیے 30 جولائی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔
شہر کے دو میگا پراجیکٹس بروقت مکمل نہ ہونے سے ٹریفک روانی میں رکاوٹ حائل ہورہی ہے، ایل ڈی اے نے افتتاح کیلئے وزیراعلیٰ سے وقت مانگ لیا، راوی برج اور بند روڈ ایکسیس کوریڈورافتتاح کے بعد ٹریفک کیلئے کھلیں گے۔