16 Aug 2024
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما شیخ امتیاز کو تحریک انصاف لاہور کا صدر بنا دیا گیا۔
شیخ امتیاز کو تیسری بار لاہور کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، چودھری اصغر گجر کے مستعفی ہونے کے بعد شیخ امتیاز کو پی ٹی آئی لاہور کا صدر بنایا گیاہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے شیخ امتیاز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔