اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں 1984 کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے، تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم، سٹریٹ فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں آرمی پولو ٹیم، نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم، ویمن گول بال ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے انفرادی مقابلہ جیتنے اور اولمپک ریکارڈ بنانے پر بھی ارشد ندیم کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ارشد کے عزم، لگن اور بہترین نتائج کے حصول کی کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے ارشد ندیم کی شروع سے عظیم کامیابی تک کوششوں کو بھی سراہا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ایسی منزل صرف سخت محنت اور عزم سے ہی حاصل ہوسکتی ہے، ارشد ندیم کامیابی پر پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ نوجوانوں کے قیمتی اثاثوں کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، نوجوانوں اور کھلاڑیوں کی ملک کو خوشحال بنانے کیلئے کوششوں میں تعاون رکھا جائے، ملک کی خوشحالی کیلئے نوجوانوں کی شمولیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ارشد ندیم نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی بہت صلاحیت موجود ہے، چیلنجز پر محنت اور مثبت سوچ پر قابو پاکر ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے