اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنٹرل پولیس آفس میں ترقی پانیوالے افسران کو رینک لگانے کی تقریب

16 Aug 2024
16 Aug 2024

(لاہور نیوز) سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ایس ایس پی رینک پر پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  اور سینئر پولیس افسران نے  ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت ملک اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے تقریب کی میزبانی کی۔

تقریب میں پروموٹ ہونے والے پولیس افسران کے والدین ، بچوں اور اہلخانہ نےخصوصی شرکت کی، ایس ایس پی نصیب اللہ خان، سید غضنفر علی شاہ ،احمد محی الدین، محمد راشد، سردار موارہن خان اور فراز احمد ترقی پانے والوں میں شامل  ہیں۔

ایس ایس پی شازیہ سرور، زونیرہ اظفر، سید علی، آصف امین اعوان، عبداللہ احمد  اور توقیر محمد نعیم بھی ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہوئے،  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن پر افسران کو مبارکباد دی۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب پہلی بار سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی ہے، افسران کی فیملیز کو مدعو کرنے کا مقصد انہیں مبارکباد دینا اور یادگار خوشیوں میں شریک کرنا ہے ۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ  محکمانہ ترقی ہر افسر کے کیریئر کا اہم حصہ اور ذمہ داریوں میں اضافے کا عکاس ہے،  تمام افسران پہلے سے زیادہ محنت اور خلوصِ نیت سے کام کرتے ہوئے بطور مثالی لیڈر ترقی کے ثمرات عوام کو منتقل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھرپور محنت اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کے قلع قمع اور شہریوں کو خدمات کی باآسانی فراہمی یقینی بنائیں ۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز پنجاب ، ویلفیئر اینڈ فنانس ، انویسٹی گیشن اور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹی نے بھی خطاب کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے