16 Aug 2024
(لاہور نیوز) احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل مختار رانجھا نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی استدعا کی، درخواست میں کہا گیا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، عدالت ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دینے کا حکم دے۔
عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی 28 اگست تک ملتوی کر دی۔