اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

گورنر پنجاب سے چودھری شافع حسین کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر بات چیت

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ملاقات کی ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ پر بات چیت ہوئی،صوبائی وزیر نے گورنر پنجاب کو صوبے میں سرمایہ کاری  اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا،سلیم حیدر خان نے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے گورنر سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پاکستان کامستقبل فنی تعلیم کے فروغ سے وابستہ ہے،ٹیوٹا کے اداروں کی اپ گریڈیشن سے فنی تعلیم کے معیار میں بہتری آئے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت اپ گریڈ کیا جارہا ہے، پہلے مرحلے میں ٹیوٹا کے 5 کالجز اپ گریڈ کئے جارہے ہیں۔

چودھری شافع حسین کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگا رہی ہے، رواں سال کے آخر تک پنجاب میں سولر پینلز بننا شروع ہوجائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے