اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کومل عزیز کا جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے جلد شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

شادی سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں کومل عزیز کا کہنا تھا کہ میں ہر چیز پرفیکٹ چاہتی ہوں، پہلے تعلیم پر پوری توجہ دی پھر اداکاری میں بھی بھرپور محنت اور لگن سے کام کیا  اور اسی طرح شادی بھی کروں گی۔

کومل عزیز نے کہا کہ شادی زندگی کا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے، جسے سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے، میں نے سوچ رکھا ہے شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی، میں  کاروباری شخصیت سے شادی کروں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ  اب میری عمر 34 سال ہو چکی ہے جو کہ اچھی خاصی عمر ہوتی ہے، اس لیے اب میں نے ہر حال میں جلد شادی کرنی ہے اور بہت جلد کرنی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے