اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کا فیصلہ

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان  و دیگر حکام نے  شرکت کی، دوران اجلاس  مریم نواز نے لیپ ٹاپ سکیم کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

اجلاس کےدوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طلبہ کے ایک ایک ٹیچر کو بھی انعام دیا جائے گا،مریم نواز نے طلبہ کیلئے سٹوڈنٹس سکالرشپ کی بھی منظوری دے دی۔

 25ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی، طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیلئے سالانہ سوا 100 ارب روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جائے گی۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی آغاز کردیا گیا، پنجاب کے 60گرلز کالجز کو پہلے مرحلے میں بسیں دی جائیں گی، پنجاب کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے