اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گلوکارہ آئمہ بیگ کو ’منی ہارٹ اٹیک‘، مداح پریشان

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

آئمہ بیگ نے انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں بتایا ہے کہ انہیں "منی ہارٹ اٹیک" ہوا ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ مسلسل سفر، فلائٹس، شوز کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوئی جس کے باعث منی ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑا۔

آئمہ بیگ نے ساتھ ہی اپنی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سے ایک میں انہیں ہسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ منی ہارٹ اٹیک کے بعد اس بات کا احساس ہوا کہ اپنی صحت پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

گلوکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ نہیں بتایا کہ انہیں عارضہ قلب کب ہوا تاہم انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا ہے کہ اب وہ اپنی صحت پر توجہ دے رہی ہیں، سفر کے بجائے مکمل آرام اور بہت زیادہ احتیاط بھی کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ کی پوسٹ پر کچھ صارفین نے اُن کا مذاق اڑایا اور سوال کیا کہ کیا ہارٹ اٹیک بھی ’منی، پرومیکس‘ ہوتے ہیں جبکہ متعدد نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے