اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

موسم گرما کی تعطیلات ختم، پنجاب اور سندھ میں تعلیمی سرگرمیاں شروع

15 Aug 2024
15 Aug 2024

(لاہور نیوز) موج مستی ختم، آزادی کا جشن بھی منا لیا، اب وقت ہوا ہے پڑھائی ہے، پنجاب اور سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آج سے سرکاری اور نجی سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں، سرکاری سکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

سکولز کھلتے ہی والدین اور طالب علموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کو اساتذہ نے اپنے لئے خوش آئند قرار دیا۔

اساتذہ نے چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے پر مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، پہلے روز حاضری معمول سے کم ہے جو بچے غیر حاضر ہیں ان کو مطلع کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے، ہفتہ اور اتوار چھٹی ہوگی، مرد اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک سکولز میں رہیں گے جبکہ خواتین اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

ڈبل شفٹ والے سکولزمیں پہلی شفٹ صبح 8 سے دوپہر ڈھائی بجے تک ہوگی، دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، جمعہ کو سکول صبح 8 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔

صوبہ سندھ میں بھی گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے پر تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں۔

وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کرائیں، صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے سکول دوبارہ کھلنے تھے تاہم محکمہ تعلیم سندھ نے گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے