12 Aug 2024
(لاہور نیوز) بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کرنے والا شوہر قانون کےشکنجے میں آگیا۔
ترجمان سیف سٹی اتھارٹی کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں خاتون کو زہر دینے کی کال موصول ہوئی، خاتون کے مطابق شوہر نے اسے دھوکے سے زہر پلایا، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری طور پر ریسکیو اور پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
اتھارٹی ترجمان نے بتایا کہ پولیس اور ریسکیو نے خاتون کو بروقت ہسپتال منتقل کیا اور فوری طبی امداد کی فراہمی پر خاتون کو بچا لیا گیا جبکہ ڈی جی خان پولیس نے شوہر کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
سیف سٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون نے بروقت کارروائی کرنے پر سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن اور پولیس کا شکریہ ادا کیا،خواتین کسی بھی شکایت کی صورت میں ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کر سکتی ہیں۔