اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(ویب ڈیسک) شہر لاہور میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتیں کم نہ ہو سکیں، رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 807 موٹر سائیکلیں اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئیں، جبکہ مختلف علاقوں سے 10 ہزار 778 موٹرسائیکلیں چور لے اڑے ۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 196 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹرسائیکل چھیننے کی 166 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن موٹر سائیکل چھیننے کے 138 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ کینٹ ڈویژن سے 129، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 120 موٹر سائیکلیں گن پوائنٹ پر چھینی گئیں، سول لائنز ڈویژن میں 7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چھیننے کے 58 مقدمات درج ہوئے۔

 پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2130 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 2070 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 1962 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔ اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 1780، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 1576 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 7 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 1260 مقدمات درج کئے گئے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے