(لاہور نیوز) کینال روڈ پر خواجہ سراؤں نے طلباء کو لوٹ لیا ، موقع واردات سے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لوٹ مار کاواقعہ کینال روڈ نرسری چوک پر پیش آیا جہاں خواجہ سراؤں نے طلباء سے لوٹ مار کی، ڈولفن سکواڈ نے واردات کرنیوالے خواجہ سراء گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق خواجہ سراء قبل ازیں بھی دو طرفہ بریج پر راہگیروں سے واردات کرچکے ہیں، طلباء یونیورسٹی آنے جانے کیلئے عموماً اس بریج کو استعمال کرتے ہیں۔
ڈولفن ترجمان نے مزید بتایا کہ خواجہ سراء زبردستی دھونس اور نوسربازی سے موبائل اورنقدی چھین لیتے تھے، گرفتار خواجہ سراء نے گزشتہ شب بھی شہری سے 15 ہزار روپے چھین لیے تھے، متاثرہ شہریوں نے خواجہ سراء کی شناخت کرلی، گرفتار خواجہ سراء کا تعلق لیہ سے ہے۔