اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھا لیا

10 Aug 2024
10 Aug 2024

(لاہور نیوز) جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھالیا۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوئی جہاں جسٹس شاہد کریم نے قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیا۔

تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس طارق سلیم شیخ موجود تھے، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس رسال حسن سید نے بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔

صوبائی و وفاقی لاء افسران، لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں اور وکلاء نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

لاہور ہائیکورٹ کے ڈی جی جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ تنویر اکبر سمیت دیگر افسران بھی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان نے حلف برداری تقریب میں نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے