اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھربازی لے گئیں

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کااعلان کردیا، لڑکیوں نے روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی میدان مارلیا۔

نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کااعلان کنٹرولر امتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری لاہور بورڈ بشریٰ بی بی نے کیا ۔

کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور بورڈ کے زیر اہتمام امتحانات میں 2 لاکھ 86 ہزار 969 امیدوار شریک ہوئے  جن میں سے ایک لاکھ 59ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے  جبکہ کامیابی کا تناسب گزشتہ سال کی نسبت پانچ فیصد کم ہوکر 44.54 فیصد پرآگیا۔

اس سال بھی لڑکیاں لڑکوں پر بازی لے گئیں،نویں جماعت کے امتحانی نتائج میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب52.97 فیصد رہا جبکہ صرف 35 فیصد لڑکے کامیاب ہوسکے۔

کنٹرولر امتحانات کا مزید کہناتھا کہ اس بار امتحانی نتائج اور نظام میں  مزید شفافیت لائے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے