09 Aug 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی کو معطل کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کرپٹ، نااہل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے جیل افسرا ن کی انکوائری کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے انکوائری ایک ماہ میں مکمل کرکے میرٹ پر ایکشن کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرپشن، نااہلی اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر سپرنٹنڈنٹ جیل میانوالی کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ 4 سپرنٹنڈنٹس جیل اور 2 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انکوائری کے دوران متعلقہ افسران کلوز ٹو لائن رہیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ میں کرپشن پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔