جرم وانصاف
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے
09 Aug 2024
09 Aug 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کل بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس شاہد کریم قائم مقام چیف جسٹس سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب کل 10 اگست کو لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاؤنج میں ہوگی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کے غیر ملکی دورے کے باعث جسٹس عابد عزیز شیخ کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کیا گیا ہے۔