اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر طلب

09 Aug 2024
09 Aug 2024

(دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو لاہور میں 14 اگست کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہری اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجھے یہ ہدایات ہیں کہ 24، 25 اور 26 اگست کو چہلم ہے، چہلم کی وجہ سے سکیورٹی کی سخت صورتحال رہے گی، اس کے بعد یہ درخواست دے دیں، ہم سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھ کر آرڈر کر دیں گے، پی ٹی آئی والے 27 کے بعد درخواست دے دیں، ہم ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کر دیں گے۔

اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ 26 کے بعد کوئی تاریخ دے دیں، ہم 27 تاریخ کیلئے بیان حلفی دے دیتے ہیں، سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ 26 اگست کے بعد درخواست دے دیں، ہم جلسہ کرنے کی جگہ بتا دیں گے۔

بعد ازاں جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ آپ ڈپٹی کمشنر لاہور کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ہو سکتا ہے، عدالت حکم کرے، ڈپٹی کمشنر کو آنا ہوگا۔

اس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ 26 کے بعد کسی بھی تاریخ کیلئے درخواست دے دیں، عدالت نے کہا کہ یہ بات اگر ڈپٹی کمشنر لاہور کے سامنے ہو جائے تو بہتر ہے۔

بعد ازاں عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے