09 Aug 2024
(لاہور نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے 5 ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جج خالد ارشد نے کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر مقصود، اظہر حسین،عقیل، جواد خالد، امجد سہیل خان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف جناح ہاؤس حملہ کیس میں تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔