09 Aug 2024
(لاہور نیوز) ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہونے والے ممبر قومی اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو ملتان ایئر پورٹ سے قطر فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند دن قبل اینٹی کرپشن ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ میں زیر حراست ایم این اے حاجی امتیاز احمد کو زبردستی چھڑوا لیا گیا تھا، ایم این اے حاجی امتیاز احمد کرپشن کے الزامات پر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی حراست میں تھا۔