اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں اضافہ کر دیا

07 Aug 2024
07 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ کردیا، ریڈ بال کیلئے 2 لاکھ، 50 اوور فارمیٹ کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار جبکہ ٹی20 کیلئے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ان ٹورنامنٹس میں سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ 3 برس سے مختلف ایونٹس میں پرفارم کرنے والے 150 کرکٹرز بھی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِن کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔ سال 2023-24سیزن کے دوران اِن ڈومیسٹک کرکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں محض 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کیٹیگری کے حساب سے دیے جاتے تھے۔

اسی طرح بورڈ کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا ہے، ریڈ بال کیلئے 2 لاکھ، 50 اوور فارمیٹ کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار جبکہ ٹی20 کیلئے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

گزشتہ سیزن کے مقابلے میچ فیس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل ریڈ بال کیلئے 80 ہزار اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے 40 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے