اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری کی تصدیق کردی

05 Aug 2024
05 Aug 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین تقرری کی تصدیق کر دی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سی او او سلمان نصیر کے ساتھ وقار یونس پریس کانفرنس کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے پریس کانفرنس کیلئے جاری کی گئی ایڈوائزری میں وقار یونس کو بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین متعارف کروایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے گزشتہ دنوں ایڈوائزر ٹو چیئرمین کے عہدے پر تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا، اشتہار میں درخواست جمع کروانے کیلئے آخری تاریخ 19 اگست مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب وقار یونس کی تقرری کی خبریں اشتہار سے پہلے ہی میڈیا میں آچکی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے