اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یوم شہداء پولیس: پنجاب بھر میں تقریبات کا آغاز

04 Aug 2024
04 Aug 2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں آج یوم شہداء پولیس منایا جا رہا ہے، پنجاب بھر میں پولیس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی جا رہی ہیں اور ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہداء پولیس کی یاد میں شمعیں روشن کر کے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یوم شہداء پولیس تقریبات میں آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران، شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 شہدا کی یادگاروں، پبلک سروس ڈلیوری سنٹرز سمیت مختلف مقامات پر شمعیں روشن کرکے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا، پنجاب سمیت ملک بھر میں 4 اگست کے دن کو یوم شہداء پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یوم شہداء پولیس کے حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہداء پولیس جرات و بہادری اور ملک و قوم سے وفا کے پیکر ہیں، شہداء پولیس کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے