اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تحریک لبیک پاکستان کے رکن مرکزی شوریٰ سمیت 28 ملزمان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی شوریٰ کے رکن سید عنایت الحق سمیت 28 ملزمان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سید عنایت الحق، مفتی عمیر، ڈاکٹر شفیق امینی، علامہ شفیق قادری سمیت دیگر ملزمان کیخلاف تھانہ ایئر پورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا  مقدمے کے متن کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ ملزمان جامع ضیاءالعلوم میں چیف جسٹس کیخلاف ملکی سطح پر جلسہ جلوس کا پروگرام طے کرنے کی میٹنگ کر رہے تھے۔

ملزمان نے چیف جسٹس کو برطرف کر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تقریر کی جومذہبی منافرت اور مجرمانہ سازش کی حامل ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان مسلح گن مینوں اور مدرسے کے طالب علموں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں آئے اور انہوں نے ہائی کورٹ روڈ بلاک کردی۔

 مسلح گن مینوں کے سڑک پر آنے کے باعث عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا۔ مقدمہ کے متن میں مزید کہا گیا کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان گاڑیوں میں سوار ہو کر جی ٹی روڈ اور طلبا مدرسے کی جانب گلیوں میں بھاگ گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے