اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانہ ستوکتلہ: مبینہ پولیس مقابلہ میں موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو ہلاک

02 Aug 2024
02 Aug 2024

(لاہور نیوز) تھانہ ستوکتلہ کے علاقہ میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ نواں کوٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ملزمان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

آرگنائزڈکرائم یونٹ نواں کوٹ کے مطابق ستوکتلہ کی حدود میں دو موٹرسائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا، جس پرپانچ افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، تاہم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر دو افراد گولیوں کی زد میں آکر شدیدزخمی ہو گئے جبکہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

دونوں زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستےمیں ہی دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق ایک ملزم کی شناخت طلحہ اقبال کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ نواں کوٹ کے ڈی ایس پی رضوان منظور چیمہ نے بتایا کہ ہلاک ملزمان نے چند روز قبل ستوکتلہ اور نواں کوٹ کے علاقہ میں میڈیکل فارمیسی پر دوران ڈکیتی سکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جبکہ دو افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان سے فارمیسی شاپ پر قتل ہونے والے سکیورٹی گارڈ سے چھینی گئی رائفل سمیت دو موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں تاہم ملزمان کے دیگر تین ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے