تفریح
کیا آپ جانتے ہیں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی کامیابی کا راز کیا ہے؟دونوں اداکاروں نے سب کچھ بتا دیا
01 Aug 2024
01 Aug 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداحوں کو اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے اپنی کامیابی کے بارے میں بات کی۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا جبکہ آج کل کے نوجوان کامیابی کے لیے شارٹ کٹ چاہتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے دن رات سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور محنت کے ایک خاص عمل پر عمل کرنا پڑتا ہے، آپ بس محنت کرتے رہیں، کامیابی آپ کو مل جائے گی کیونکہ میری کامیابی کا بھی یہی راز ہے۔
دوسری جانب وہاج علی نے کامیاب فنکار کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ ایک فنکار کو صرف اپنے فن کی فکر ہونی چاہیے اور اُس کی ساری توجہ بھی اپنے فن پر ہی ہونی چاہیے۔