(ویب ڈیسک) اداکارہ سبینہ فاروق نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی لیک ویڈیو پر اُن کی بیٹی کو ٹرول کرنے والے صارفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
حال ہی میں خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے، ہنی ٹریپ کے مرکزی ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی نجی ویڈیوز بھی لیک کی تھیں۔ویڈیوز لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کی ٹک ٹاکر بیٹی حجاب خلیل کو شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
تاہم اب اداکارہ سبینہ فاروق نے حجاب خلیل کے دفاع میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔سبینہ فاروق نے کہا کہ ہم روزانہ خود سے اور دوسروں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اب دُنیا میں انسانیت نہیں رہی کیا؟اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر کے اسکینڈل سے اُن کی بیٹی کا کیا لینا دینا ہے؟ صارفین حجاب کو ٹرول کیوں کررہے ہیں؟
اُنہوں نے کہا کہ آپ کو اندازہ ہے کہ آپ کی تنقید سے حجاب کی زندگی پر کیا اثر پڑسکتا ہے؟ آپ کو دوسروں کی تکلیف سے مزہ آتا ہے؟سبینہ فاروق نے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ براہِ مہربانی! والدین کی منفی حرکتوں کو بچوں اور بچوں کی منفی حرکتوں کو والدین کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں۔