01 Aug 2024
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے پول بھی کھول دیئے۔
ناقص انتظامات ہونے سے میو اور سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں بارشی پانی داخل ہو گیا جبکہ میو ہسپتال کا آئی سی یو بھی زیر آب آگیا، جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بارشی پانی ایمرجنسی اور آئی سی یو میں جانے سے علاج معالجہ بھی متاثر رہا۔
ادھر جنرل ہسپتال بھی پانی میں ڈوب گیا، ہسپتال کی مختلف وارڈز میں پانی داخل ہو گیا، پانی جمع ہونے سے علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ علی الصبح سے شروع ہونے والی بارش سے لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔