اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی، ٹی 20 میں تنزلی

31 Jul 2024
31 Jul 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔

قومی بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی  جبکہ ٹی 20 میں تنزلی ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انہوں نے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے چھینی ہے جو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ، بھارتی کپتان روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ٹی 20 رینکنگ میں ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن

ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

سوریا کمار یادیو کی دوسری، فل سالٹ کی  تیسری، یشسوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ محمد رضوان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس پہلے نمبر پر آگئے ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارانگا 2 درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے