اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

23 Jul 2024
23 Jul 2024

(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب ، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات اور 24 جولائی کے دوران موسلادھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، سوات، کرم، نوشہرہ، صوابی  اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

بارشوں سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، پہاڑی علاقوں  مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے