23 Jul 2024
(لاہور نیوز) صدر مملکت نے کرسچن میرج ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کی توثیق کر دی۔
صدر مملکت نے کہا کہ شدت پسندی اور فرقہ واریت کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، آپ بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے ہم ہیں، مسائل ہر جگہ ہوتے ہیں ہم نے مسائل کو مل کر حل کرنا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ پولیس سمیت سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کا کوٹہ بڑھانا چاہئے۔