اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سحر خان کو ہمسایہ ملک سے شادی کی آفر، اداکارہ کا جواب توجہ کا مرکز

19 Jul 2024
19 Jul 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان کو ہمسایہ ملک بھارت سے شادی کی پیشکش آگئی جبکہ اداکارہ کا جواب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اداکارہ سحر خان ان دنوں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل "جفا" میں جاندار اداکاری کے ذریعے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

گزشتہ دنوں سحرخان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےفیشل اکاؤنٹ سے ڈرامہ کے سیٹ سے عروسی جوڑے میں چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں سحر نے لکھا کہ" یہ الوداع نہیں ہے جو تکلیف دیتا ہے، اصل تکلیف دہ تو فلیش بیکس ہیں جو بعد میں پیچھا نہیں چھوڑتے"۔

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تبصرے کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ پر کمنٹ کرنے والوں میں ایک صارف نے لگے ہاتھوں سحر کا رشتہ ہی مانگ لیا جس نے اپنا تعلق ہمسایہ ملک بھارت سے بتایا۔

صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ" ایک بار میرے رشتے کا انتظار ضرور کرنا، میں انڈیا سے ہوں، پاکستان آنے کے سارے انتظامات چل رہے ہیں ، ایک بار مل لیں اگر اچھا نہ لگوں تو پھر کسی سے بھی کرلینا شادی"۔

کمنٹس کی بھر مار میں مذکورہ کمنٹ سحر خان کی توجہ سمیٹ گیا، سحر نے کمنٹ کے جواب میں صارف کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ"جی جی ضرور"۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے