اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

قومی وصوبائی اسمبلیوں کی77متنازع نشستوں میں سے 65 پی ٹی آئی کو ملنے کا امکان

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ کے پانچ آٹھ کے بھاری اکثریت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77متنازع نشستوں میں سے65 سیٹیں ملنے کے امکانات روشن ہو گئے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے تقسیم کی گئی مجموعی طور پر 77 نشستیں متنازع قرار پائیں جس میں سے قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی اسمبلیوں کی 55 نشستیں ہیں،قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کو خواتین کی کل 60 سیٹوں میں سے 20 اور 3 اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی سے 27 اور خبیر پختونخوا اسمبلی سے 13  جبکہ تین اقلیتی نشستیں اور سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی کو 2 نشستیں ملنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

قومی اسمبلی میں اس سے قبل خواتین کی کل 60 مخصوص نشستوں میں سے الیکشن کمیشن نے 40 نشستیں مختلف سیاسی جماعتوں میں بانٹی تھیں، ان میں سے پنجاب سے 32 میں سے 20، خیبرپختونخوا میں 10، سندھ کی تمام 14 نشستیں اور بلوچستان کی چار نشستیں شامل تھیں، اسی طرح قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی مخصوص 10 میں سات نشستیں الاٹ کر دی گئی تھیں جبکہ تین باقی تھیں۔

الیکشن کمیشن نے بعدازاں قومی اسمبلی کی بچ جانے والی یہ 23 مخصوص نشستوں میں سے پاکستان مسلم لیگ ن کو 16، پاکستان پیپلز پارٹی کو 5 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک، ایک مزید نشست دی تھی۔

سپریم کورٹ کے پانچ آٹھ کے بھاری اکثریت کے فیصلہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی مخصوص نشستوں میں سے 20نشستیں اور 3اقلیتی نشستیں ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔

پنجاب میں تحریک انصاف کی متوقع مخصوص نشستیں

 سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپنجاب میں تحریک انصاف کو مزید 27نشستیں ملنے کاامکان ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ممبران پر مشتمل ہے۔

پنجاب اسمبلی میں 297اراکین جنرل نشستوں پر منتخب ہو تے ہیں، خواتین کی مجموعی طور پر 66 مخصوص نشستیں ہیں جبکہ 8 اقلیتی نشستیں ہیں تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں 108ارکان ہیں تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں خواتین کی 24نشستیں مل سکتی ہیں اور تین اقلیتی نشستیں پنجاب اسمبلی میں ملنے کاامکان ہے۔

خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کو13نشستیں ملنے کا امکان

 خیبر پختونخوا اسمبلی سے کل نشستیں 25 ہیں جن میں 21 خواتین اور چار اقلیتی مخصوص نشستیں معطل ہیں، یہاں پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی 10  اور 3 اقلیتی نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی 2 متوقع نشستیں ہیں

سندھ اسمبلی میں مجموعی دوخواتین کی مخصوص نشستیں اور ایک اقلیتی نشست معطل ہے جس میں تحریک انصاف کو 2 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 77 متنازع مخصوص نشستوں کو معطل کر دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے