اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمیں ہمارا حق مل گیا: بیرسٹر گوہر

12 Jul 2024
12 Jul 2024

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہمیں ہمارا حق مل گیا۔

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم کہتے رہے ہمارے حق پر ڈاکا ڈالا گیا جو کہ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا، جو لوگ پی ٹی آئی کو مٹانا چاہتے تھے انہیں پیغام مل گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے پی ٹی آئی کی ریزرو سیٹوں پر حق وانصاف پر مبنی فیصلہ دیا، آج 25 کروڑ عوام، جمہوری قوتوں، محب وطن پاکستانیوں کیلئے خوشی کا دن ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج 13 میں سے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا ہے، آج 8 اور 5 کے تناسب سے فیصلہ ہوا، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدآمد کرے، امید کرتے ہیں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی، جو ہمارا الیکشن رکا ہوا ہے اس کو جلد سے جلد ہونا چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، کنول شوذب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، اس مقام تک لانے میں ان کا بڑا کردار ہے، قاضی فائز عیسیٰ صاحب نے کوئی انمول کام نہیں کیا، یہ فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے پڑھا، اب یہ جو آئین میں ترمیم کرنے جا رہے تھے وہ راستہ رک گیا ہے۔

ہمیں ابھی آدھا مینڈیٹ ملا، جدوجہد ختم نہیں ہوئی: شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی جمہوری اور سیاسی تاریخ میں یادگار دن ہوگا، ہمیں ابھی آدھا مینڈیٹ ملا، جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میں عدالت عظمیٰ کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے نامساعد حالات میں انصاف کا علم بلند کیا۔

قانونی جنگ جیتی، سیاسی جنگ ابھی باقی ہے: سلمان اکرم راجہ

ایڈووکیٹ سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے، آج آئین کی فتح ہوئی ہے، یہ بہت بڑا دن ہے، آج ہم نے ایک قانونی جنگ جیتی ہے، سیاسی جنگ ابھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری منزل ہے پاکستان میں آئین وجمہوریت کا دور دورہ ہو۔

عدالت نے بتایا پی ٹی آئی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی: کنول شوذب

رہنما پی ٹی آئی کنول شوذب نے کہا کہ پوری دنیا نے دیکھا کس طریقے سے جمہوریت کا استحصال کیا گیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جماعت کو الیکشن سے باہر کیا گیا، آج اس عدالت نے بتایا پی ٹی آئی اور عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

کنول شوذب کا کہنا تھا کہ آج ناانصافی کا خاتمہ ہوا ہے، میں اپنی اعلیٰ عدالت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، سلمان اکرم راجہ نے فسطائیت کے دور میں ہماری آواز بن کر کیس لڑا، آج اللہ کی طرف سے مدد آئی ہے۔

آج عمران خان کی جیت ہوئی ہے: لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج اس عمارت کا قد کاٹھ بڑھ گیا ہے، سمجھتا ہوں ابھی تک انصاف مکمل نہیں ہوا، جب تک چوری کا مینڈیٹ واپس نہیں ہوتا تب تک انصاف بحال نہیں ہو سکتا، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیت ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بھی خود کو پی ٹی آئی کا امیدوار لکھا تھا، الیکشن کمیشن نے ہمیں بکھیر دیا، چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، جب ڈاکا شدہ مینڈیٹ صحیح کیا جائے گا تب ہی جمہوریت پھلے پھولے گی۔

ہمیں ہمارا پورا مینڈیٹ اور بانی پی ٹی آئی باہر چاہئیں: علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ آج بہت بڑی جیت ہوئی ہے، اللہ نے جمعہ کے روز عمران خان کو بہت بڑی کامیابی دی، بانی پی ٹی آئی اور اس کا کارکن کھڑا رہا، وکلا نے اپنا قومی فریضہ سمجھ کر جانفشانی سے کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو آئین کی جیت مبارک ہو، یہ کام ابھی ادھورا ہے،ہمیں ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، آج پھر قیدی گاڑیاں کھڑی تھیں یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، اس ملک کو ایک وکیل اور سیاسی کارکن نے بنایا تھا۔

علی محمد خان نے کہا کہ چیف جسٹس اس الیکشن کا آڈٹ کریں، ہمیں ہمارا پورا مینڈیٹ اور بانی پی ٹی آئی باہر چاہئیں، آج جمعہ کے روز پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد ہو، یہ محرم کا مہینہ ہے، باطل ہر بار مٹ جاتا ہے، پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ حسینؓ کے انکار کی طرح کھڑی ہوجائے۔

چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں: شعیب شاہین

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوں، الیکشن کمیشن جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، ہمارے ملک کو معاشی تحفظ تب ممکن ہے جب کٹھ پتلیوں کو گھر بھیجا جائے گا، 11 ججز نے فیصلہ دیکر یہ ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنے والوں کے خواب چکنا چور ہوگئے، کرپٹ بیوروکریسی، کرپٹ پولیس کا بھی احتساب ہوگا، آج نقطہ آغاز ہے، یزیدیت کا دور اختتام پذیر ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے