اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عید پر قیدیوں سے اہلخانہ کی ملاقاتوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے

20 Jun 2024
20 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر قیدیوں کی اہلخانہ سے ملاقاتوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے بتایا ہے کہ  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عید کے ایام کے دوران اسیران کی اہل خانہ سے ملاقات کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ عید کے ایام میں 25 ہزار  سے زائد شہریوں نے جیلوں میں اسیران سے ملاقات کی، قیدیوں کو آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی، گرمی کے پیش نظر ملاقاتی کمروں میں ایئر کنڈیشنر نصب کیے گئے۔

میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام 43 جیلوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، اسیران کو ناشتے میں حلوہ، دوپہر میں چکن قورمہ اور شام کو پلاؤ دیا گیا، عید کے دوسرے روز مخیر حضرات کے تعاون سے اسیران کو کھانے میں قربانی کا گوشت فراہم کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  قیدیوں سے ملاقات کیلئے آئے عزیز و اقارب کی جانب سے لائے گئے تحائف اور سامان بھی اسیران تک پہنچایا گیا، حکومت پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے