اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہری کو لڑائی چھڑوانامہنگا پڑگیا، ملزمان نے بیچ بچاو کروانے والے پر گولیاں چلا دیں

19 Jun 2024
19 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے ساندہ میں محسن گجر نامی شہری کو لڑائی چھڑوانا اس وقت مہنگا پڑگیا جب ملزمان نے فائرنگ کرکے مذکورہ شہری کو شدید زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے محسن گجر نامی شہری شدید زخمی  ہوگیا جبکہ گولی لگنے شہری کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی ، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد شہری کو زخمی حالت میں میو اسپتال منتقل کردیا،تاہم  پولیس نے زخمی شہری کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

دوسری جانب زخمی شہری کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں ڈاکٹروں نے ٹانگ پرپٹی کرکے بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے،ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی ہے اور ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کی بجائے بیڈ پر  لٹا دیا ہے ۔ شہری کی والدہ  کا کہنا ہے کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ ملزمان  کو فوری گرفتار کیا جائے اور میرے بیٹے کو بہترین علاج مہیا کیا جائے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے