اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.50 قیمت فروخت : 279.00
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 352.02 قیمت فروخت : 352.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.36 قیمت فروخت : 185.69
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.30 قیمت فروخت : 203.66
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.25
  • کویتی دینار قیمت خرید: 906.56 قیمت فروخت : 908.19
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 245900 دس گرام : 210900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225407 دس گرام : 193324
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3197 دس گرام : 2744
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب بھر میں عید الاضحیٰ کے لیے سکیورٹی پلان تشکیل

16 Jun 2024
16 Jun 2024

(لاہور نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پولیس نے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق مساجد، امام بارگاہوں اور عید اجتماعات کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت 26 ہزار 500 مساجد، امام بارگاہوں، 900 کھلے عید اجتماعات پر 40 ہزار اہلکار تعینات ہونگے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ لاہور میں نمازِ عید کے 5 ہزار سے زائد اجتماعات کی سکیورٹی پر 6 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ 498 سپیشل پولیس، 260 کیو آر ایف ٹیمیں بھی سکیورٹی پر تعینات ہوں گی۔

ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ 227 مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کے فرائض 3 ہزار اہلکار انجام دے رہے ہیں، قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ کے ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے، مساجد اور امام بارگاہوں کی چھتوں پر سنائپرز اور سادہ لباس میں کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے