16 Jun 2024
(لاہور نیوز) فیروزوالہ کے علاقے میں کار سواروں کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکو ونڈیالہ دیال شاہ کے قریب راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ڈاکوؤں نے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی، ، کار سواروں نے گاڑی روکنے کی بجائے ڈاکوؤں پر سیدھی فائرنگ کر دی۔
فیروزوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر ہسپتال روانہ کر دی ، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔