اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

عالمی بینک نے پنجاب میں تعلیم کیلئے 15 کروڑ ڈالر کا منصوبہ منظور کر لیا

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(ویب ڈیسک) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے پنجاب میں پری پرائمری اور پرائمری گریڈز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے داخلہ کی شرح بڑھانے کیلئے 15 کروڑ ڈالر مالیت کے منصوبہ کی منظوری دیدی ہے۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پراجیکٹ سے معیاری تعلیم کی خدمات تک رسائی اور طلبا و طالبات میں سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ میں مدد ملے گی، علاوہ ازیں اس پراجیکٹ سے سکولوں کے انتظام کو بہتر کرنے اور پرائمری کی سطح تک طلبا و طالبات کے داخلوں کی شرح کو بڑھانے میں بھی اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

منصوبے سے تقریباً 50 لاکھ طلبا، 7 ہزار ہیڈ ٹیچرز، 1 لاکھ 65 ہزار اساتذہ اور سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں کے 3 ہزار سے زیادہ اساتذہ کو براہ راست فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حساین کے مطابق پنجاب میں 70 لاکھ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں، گریڈز منصوبہ سے حکومت پنجاب کو اس تعداد کو کافی حد تک کم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ سے ان لڑکوں اور لڑکیوں کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں بھی بہتری آئیگی جو پہلے سے ہی سکولوں میں داخل ہیں۔

کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حساین کے مطابق منصوبہ کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے چھوٹے بچوں میں سکول کی تیاری کو بہتر بنانے، تدریسی اور سیکھنے کے مواد اور جائزہ کے معیار اور استعمال کو بڑھانے اور سکولوں میں سیکھنے کے ماحول کو بہتر بنانے کا طریقہ کار اپنایا جائیگا۔

کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حساین کے مطابق منصوبہ کے تحت 2022 کے سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے سکولوں کی تعمیر نو کو ترجیح دی جائیگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے