اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید الاضحیٰ: وزیراعلیٰ پنجاب کا الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا حکم

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ کے موقع پر الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں  عید الاضحیٰ کی تیاریوں  اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹریز ، پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

مریم نواز نے عید الاضحیٰ پر الائشوں کی بروقت صفائی اور مویشی منڈیوں میں دھوپ سے بچاؤ کے لئے شیڈز، ڈاکٹرز کی موجودگی  یقینی بنانے اور پانی سمیت دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی کی ہدایت  کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بڑی عید پر صفائی کا معیار وہی ہونا چاہیے جو وزیراعلی شہبازشریف کے دور میں تھا۔

انہوں نے تعطیلات کے دوران نہروں پر عوام کی جان کی حفاظت کے لئے لائف گارڈز کی تعیناتی،  شہروں میں ٹریفک کا مؤثر پلان بنانے اور عوام کو ٹریفک جام سے بچانے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گزشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ پر شدید ٹریفک جام کا بھی سخت نوٹس اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔

انہوں نے صوبہ بھر میں امن وامان یقینی بنانے کے لئے بھی سخت اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات کے دوران بھی تمام صورتحال کی ذاتی طورپر نگرانی کروں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے