اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے گرانٹ ایک ارب تک بڑھانے کا اعلان

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے گرانٹ ایک ارب روپے تک بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے  بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان نے ملاقات کی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی ملاقات میں موجود تھے،وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے وکلاء کی فلاح وبہبود کی لئے گرانٹ ایک ارب روپے تک بڑھانے اورخاتون وکلاء کے لئے بار کونسل میں مخصوص ہال اور ڈے کیئر سنٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔

"  وکلاء کے قتل کی مذمت"

ملاقات کے دوران اٹک میں دو وکلاء کے قتل کی اطلاع پر وزیراعلی مریم نواز نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو فوری طور پرحراست میں لے لیا، مریم نواز نے بار کونسل اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ہدایت کی اور وزیرقانون کو نگرانی کا حکم دیا۔

انہوں  نے بارکونسل کے عہدیداران سے وکلاء کے قتل پر تعزیت کرتےہوئے کہا کہ  وکلاء برادری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے دورے کی دعوت قبول کرلی اور بہاولپور و ملتان بار کے صدور کی طرف سے دورے کی دعوت پر بھی آمادگی کا  اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب بار کونسل کو پانچ کروڑ ، بہاولپور اور ملتان ہائیکورٹ بار کے لئے ایک ایک کروڑ گرانٹ کے چیک دئیے، با ر عہد یداروں  نے بھرپور تعاون اور مالی معاونت پروزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وکلاء برادری کے لئے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتیں بحال کرنے پر اتفاقِ  ہوا جبکہ صوبائی حکومت اور وکلاء برادری کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے حکومت کے تعاون کی یقین دہانی "

مریم نواز نے  بار وفد کو وکلاء کے مسائل کے حل کے لئے حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اورپنجاب میں منصفانہ اور مؤثر قانونی نظام کے اجتماعی مقصد کو آگے بڑھانے  کی وکلاء کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے لئے وکلاء برادری کی جدو جہد قابل تحسین ہے،قانون کی حکمرانی اور ہر فرد کی انصاف تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے بھرپور معاونت کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی نظام کی کارکردگی بڑھانے اور انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے حکومت  انتظامی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے