اپ ڈیٹس
  • 250.00 انڈے فی درجن
  • 258.00 زندہ مرغی
  • 374.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 297.80 قیمت فروخت : 298.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.47 قیمت فروخت : 185.55
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.20 قیمت فروخت : 76.34
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.94 قیمت فروخت : 907.56
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239900 دس گرام : 205700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219907 دس گرام : 188557
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3011 دس گرام : 2584
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر کی جیلوں میں جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا حکم

15 Jun 2024
15 Jun 2024

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا فیصلہ، پنجاب بھر کی جیلوں کو 100 فیصد محفوظ بنانے کیلئے جدید ترین کیمرے نصب کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ جیلوں کے ایک ایک انچ کو کیمروں کی کوریج میں لایا جائے گا، تمام دفاتر، قیدیوں کی بیرکس، سکیورٹی وال، جیمرز ایریا، کچن، ہسپتال، لائبریری اور سب راستے سرویلنس میں آئیں گے، پنجاب کی 43 جیلوں میں 4500 جدید کیمرے نصب ہوں گے، ہائی سکیورٹی زون کی طرز پر تمام مقامات کیمروں کی مانیٹرنگ میں ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق کیمروں کی تنصیب سے جیل میں کی جانے والی ہر حرکت سرویلنس میں آئے گی، نئے نصب کیے جانے والے کیمرے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گے، مانیٹرنگ کیلئے تمام جیلوں، آئی جی جیل آفس اور محکمہ داخلہ میں کنٹرول روم قائم ہونگے۔

اس حوالے سے سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن عاصم رضا اور متعلقہ سینیئر افسران نے شرکت کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے